اعظم خان کی سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر وائرل

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹل اعظم خان نے سشمیتا سین کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اعظم خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اعظم خان کی سشمیتا سین سے دبئی میں اچانک ملاقات ہوئی قومی کھلاڑی نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شسمیتا سین ایک شائستہ خاتون ہیں۔

انسٹاگرام پر اعظم خان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں دونوں اسٹارز کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اسے پسند کیا جا رہا ہے۔