کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگزمیں پاکستان کی 206 پر7 وکٹیں گر گئیں

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا لیے ہیں، شاہینوں کی کیویز پر مجموعی برتری 32 رنز ہو گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کر رہا ہے، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ 

امام الحق نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور وہ 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے پر امام الحق 81 اور سرفراز احمد 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے اپنی ففٹی مکمل کی تاہم وہ 53 رنز بنا کر اش سودی کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا بھی 6 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق 96 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔