پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا

کراچی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم‘پاکستانی بلے بازوں نے ٹیم کو شکست سے بچا لیا.


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو شکست سے بچالیا.

پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 رنز سکور کئے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 612 رنز بنائے دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم نے 311 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی اور کیویز کو پندرہ اووز میں 138 رنز کا ہدف ملا جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ پر 61 رنز بنا سکی نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 7.3 اوورز کھیل سکی جس کے بعد امپائرز نے کم روشنی کے باعث پانچویں اور آخری روز کے کھیل کے ختم ہونے کا اعلان کیا.

پاکستان کی جانب سے سپنر ابرار احمد نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی‘پاکستان کی جانب سے میچ میں بابر اعظم‘آغا سلمان نے سنچریاں سکور کیں‘امام الحق دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے وہ 96 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے‘نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کیرئیر کی پانچویں ڈبل سنچری سکور کی‘لیتھم نے بھی سنچری بنائی۔