اروشی روتیلا کا رشبھ پنت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا نے کار حادثے کا شکار ہونے والی کرکٹر رشبھ پنت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ خفیہ انداز میں رشبھ کیلئے پیغام لکھنے کے بعد اروشی نے ٹوئٹر پر بھی کھلاڑی کی صحتیابی کیلئے ٹوئٹ کر دیا۔

اروشی نے کسی کا نام لئے یا رشبھ کو ٹیگ کئے بغیر لکھا کہ ’میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں‘۔

اروشی اور بھارتی کھلاڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے یہ ٹوئٹ رشبھ پنت کیلئے کی ہے اور وہ ان کی صحت کو لے کر فکر مند ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اروشی اور رشبھ پنت کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جلموں کا تبادلہ ہوا تھا اروشی نے رشبھ پنت کے بارے میں میڈیا پر کہا تھا کہ وہ ان سے ملنے کیلئے ہوٹل کی لابی میں کئی گھنٹوں بیٹھے رہے تھے جبکہ کرکٹر نے اروشی کی باتوں کو جھوٹ قرار دے دیا تھا۔


 رشبھ پنت گزشتہ روز دہرادون ہائی وے پر خطرناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔