سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریب 2023 میں ہوگی

سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی تقریب راجھستان میں ہوگی ۔ شادی کی تقریب 4 سے 6 فروری جاری رہے گی جس میں مہندی ، ہلدی ، سنگیت اور ریسپشن شامل ہونگے۔

بالی وڈ کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ لوبرڈز سدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ کے ایک اور جوڑے کی شاہانہ طرز کی شادی ہونے جارہی ہے ۔ جس کے لئے بھرپور انتظامات کیے جارہے ہیں۔ بالی وڈ رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارت کی شادی راجستھان میں ہوگی ۔

کہا جارہا ہے کہ سدھارت اور کیارا کی شادی کی تقریب کترینہ کیف اور ویکی کوشال کی شادی کی تقریب سے مماثلت رکھتی ہے ۔ کیونکہ کترینہ کیف اور ویکی کوشال کی شادی بھی راجستھان کے Barwara Fort میں ہوئی۔

اب کیارا اور سدھارت کی شادی کی تقریب کے لئے راجھستان کے ایک لگژری ہوٹل Jaisalmer Palace Hotel کو بک کر لیا گیا ہے ۔ ہوٹل کی سیکورٹی کو 3 فروری سے پہلے مزید بڑھا دیا جائے گا۔