انگلینڈ کے سابق کرکٹر اجمل شہزاد ملتان سلطانز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اجمل شہزاد ملتان سلطانز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

اجمل شہزاد پی ایس ایل 6 میں سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔ سابق انگلش کرکٹر کو اوٹس گبسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

اوٹس گبسن مصروفیات کی وجہ سے اس بار ملتان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ اجمل شہزاد نے انگلینڈ کیلئے ایک ٹیسٹ، گیارہ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

اجمل ڈربی شائر کے اسسٹنٹ کوچ اور ہنڈریڈز کی ٹیم ٹرینٹ روکٹس کے فاسٹ بولنگ کوچ بھی ہیں۔