خواتین کی ملازمت پرپابندی کا فیصلہ اسلام کی توہین ہے،رابطہ عالم اسلامی 

کابل:رابطہ عالم اسلام کے سیکرٹری جنرل اور مسلم سکالرز کی انجمن کے سربراہ محمد العیسی نے کہا ہے کہ ا فغان خواتین کے غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے پر پابندی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ ہم رابطہ عالم اسلامی میں غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنے والی خواتین پرتعلیم کی پابندی کے اثرات کو گہری تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طریقہ کار پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جسے شریعت نے مسترد کیا ہے۔ اس سے افغان عوام کو ٹھیس پہنچی ہے اس سے ان لوگوں میں اسلام کی ساکھ مجروح ہوتی ہے جو ہمارے حقیقی مذہب کی حقیقت کو نہیں جانتے۔