کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ

ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کیویز کی پہلی اننگز

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوائے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے 134 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ اسی دوران دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

134 رنز پر نسیم شاہ کیویز کی اوپننگ جوڑی کو توڑنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے ڈیون کانوائے کو 71 رنز پر آؤٹ کیا۔

234 رنز ہر ڈیون کانوائے کو آغا سلمان نے آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ انہوں نے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

240 پر کین ولیمسن بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں نسیم شاہ نے ٹھکانے لگایا۔ وہ 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کین ولیمسن کے بعد کوئی بھی کیویز بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکا۔ 255 رنز پر ڈیرل مچل آؤٹ ہوگئے۔ وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے۔

پاکستان کو 278 رنز پر پانچویں کامیابی ملی، ہینری نکولس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کو چھٹا نقصان 279 رنز پر ہوا، مائیکل بریسویل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

قومی پلیئنگ الیون

پاکستان نے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، نعمان علی اور وسیم جونیئر کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

میدان میں اترنے والی قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

شائقین کی اسٹیڈیم میں مفت انٹری

پی سی بی نے ٹیسٹ میچز میں شائقین کی دلچسپی کے لئے اسٹیڈیم میں انٹری مفت کردی ہے تاہم آنے والوں کو شناختی کارڈ یا ب فارم لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔