کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گرگئی

کراچی: دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ کا دوسرا روز

نیوزی لینڈ نے  دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل  نے دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس کے بعد اعجاز پٹیل کا شکار ابرار احمد نے کیا۔

پہلا روز:

میچ کے پہلے روز کیوی اوپنرز  ٹام لیتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، لیتھم نصف سنچری جب کہ ڈیوون کونوے سنچری بناکر پویلین لوٹے۔

 آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور پیسر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لیتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آؤٹ کیا، ہینری نکلز 26 رنزبناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 پاکستان کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔