پی سی بی کا یوٹیوب چینل ہیک، ہیکرز نے لوگو پر کیا لگایا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا 40 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا۔

پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ  چینل کا نام بھی بدل کر  'Tesla US 24' رکھ دیا تھا۔

اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل
اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل

ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی۔

بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24 ہی رہا۔

اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل
اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔

اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل
اسکرین گریب/پی سی بی یوٹیوب چینل