ٹی 20میں انتخاب کیلئے 130کا سٹرائیک ریٹ ضروری، شاہد آفریدی کی نئی پالیسی

کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی انتخاب کیلیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 130 اور 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے کم والے کھلاڑی انتخاب کے لیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا.

پاکستان میں پچز کی ساخت میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے، اگر وہ تبدیل نہ کی گئیں تو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی پچز پر کیا کریں گے۔