دوسرا ٹیسٹ،سعود شکیل کی شاندار سنچری، پاکستان نے 407 رنز بنالئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، آج کھیل کے تیسرے روز پورا دن بیٹنگ کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹرز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو عبور نہ کرسکے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں اور اسے پہلی اننگز میں اب بھی 42 رنز کا خسارہ ہے۔

پاکستان نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ اس وقت امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

امام الحق اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 83 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز  بنا کر  اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ آغا سلمان 41، حسن علی اور نسیم شاہ 4،4 جبکہ میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل 124 اور ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔