وسیم اکرم کے بیٹے مِکس مارشل آرٹ فائٹر بن گئے

پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مِکس مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے ہیں۔


این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے۔

’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے تیمور اکرم نے ایک فائٹ میں حصہ بھی لیا ہے۔


وسیم اکرم کے مطابق ان کا بیٹا تیمور ایم ایم اے فائٹر بننے کے اپنے خواب کی تکمیل کے لیے امریکہ میں مقیم ہے۔

وسیم اکریم نے ’کرکٹ پاکستان‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا بیٹا امریکہ میں رہتا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو

اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دے رکھا ہے۔’اگر وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو اسے ضرور بننا چاہیے۔‘