چارسدہ:تھانہ نستہ کی حدود گجرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران تین شرپسند ہلاک ہوگئے،نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
نستہ تھانہ کی حدود گجر آباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کی پولیس نے بھی جوابی کاروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں 3شرپسند ہلاک ہوگئے۔
ڈی ایس پی سرکل صنوبر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مشرپسندوں کے قبضے سے حودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیانعشوں کی شناخت ابوبکر ولد محمد اسحاق سکنہ محلہ عزیز خیل نستہ اور حکمت اللہ ولد عبدالصبور سکنہ اکوڑہ خٹک عظیم آباد نوشہرہ کی نام سے ہوگئی ہے،جبکہ تیسری کی شناحت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں نے21جنوری2023کو ڈھیری زرداد چوکی ناکہ بندی پر حملہ کیا تھا،جس میں کانسٹبل عمران شہید اور دو کانسٹیبلان رمیز اور یوسف زحمی ہوئے تھے،جبکہ 3دسمبر2022کو تھانہ اکوڑہ خٹک چوکی سوڑیاخیل چوکی موبائل پر حملہ کیا تھا،جس میں 3پولیس اہکار شہید ہوئے تھے،اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے تین پستول جبکہ ڈھیری زرداد حملے اور چوکی سوڑیاخیل موبائل حملے میں شہید پولیس اہلکاروں سے لے جانے والا اسلحہ تین کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے،