شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

شاہین شاہ افریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریب نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا۔ تقریب نکاح میں اہل خانہ قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔