پاک افغان ٹی 20 سیریز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا  نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز  متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا۔