بیٹیوں کا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ، شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں شاہین آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بیٹی انشا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے صارفین کی غلط فہمی دور کی ہے۔

شاہد آفریدی نے پیر کی صبح  ٹوئٹر پر  انشا آفریدی کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جانا چاہیے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انشا کے نام کے جعلی اکاؤنٹ پر 19 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح ہوا ہے جس کی تصویر شاہد آفریدی سمیت شاہین نے بھی ٹوئٹر پر جاری کی۔