پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے،مصدق ملک

وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔