ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کردیا۔


آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ 12 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے

جبکہ بھارت 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم اب تک حتمی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔