سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی

ملک میں ڈالر کی قدر کے ساتھ ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کم ہوئی ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونا ایک  لاکھ 94 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہے۔