گھی ، تیل اور دالوں سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھی ، تیل اور دلوں سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید مہنگی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح مہنگائی کی سالانہ شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماريات کے مطابق گزشتہ ہفتے گھی، خوردنی تیل، چکن، آلو،، دال ماش، دال مونگ، لہسن اور ایل پی جی سمیت 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز، ٹماٹر، انڈے، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نسبتاً کمی ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے 17 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔