ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان جاری ہے، ہفتے کے آخری روز سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا بڑھ کر 1 لاکھ 98 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 96 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2160 روپے پر برقرار رہی۔