فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں ظاہر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر سستاہوکر 1860 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،پاکستان میں ایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 600 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 686 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 410 روپے کا ہوگیا ،ادھر ایک تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 2130 روپے پر آگئی۔