فہیم اشرف کی زور دار شاٹ سے سیکیورٹی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی زور دار شاٹ سے  سیکیورٹی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شارٹ کھیلا جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اب اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا۔

 نیشنل اسیٹیڈیم میں آج ہوم سائیڈ کراچی کنگز کی ٹیم کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔