موڈیز اورایس اینڈپی کے بعدفچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کم کردی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موڈیز اور ایس اینڈ پی کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔

رپورٹ کے مطابق فچ نے فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے ٹرپل سی مائنس کردی۔

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے باوجود عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی جارہی ہے۔

فچ نے پاکستان کی لانگ ٹرم فارن کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ میں کمی کی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش زرمبادلہ بحران ریٹنگ گرنے کی اہم وجہ ہے، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔