پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 197 رنز بناسکی اور یوں اسے 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور کی اننگز

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور کی جانب سے بابر اعظم 68 اور ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز بناکر نمایاں رہے— فوٹو: پی ایس ایل

پشاور کی جانب سے بابر اعظم 68 اور ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز بناکر نمایاں رہے— فوٹو: پی ایس ایل

پشاور کی جانب سے بابر اعظم 68 اور ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے محمد عامر اور عماد وسیم مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔ عامر نے 4 اوورز میں 42 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے، عماد نے 3 اوورز میں 42رنز دیے اور وکٹ نہ لے سکے۔

کراچی کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائے ، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ لی۔