امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ  اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265 روپے 38 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے۔