بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 2.32 روپے فی یونٹ سستی کردی، قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کیلئے بجلی 2.32 روپے فی یونٹ سستی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، سی پی پی اے نے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 31 جنوری کو درخواست پر سماعت کی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فروری کے بجلی بلوں پر ہوگا، لائف لائن اور 300 یونٹس تک کے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی کمی لاگو نہیں ہوگی۔