سونے کی قیمت میں 3700روپے کی بڑی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1837 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3700روپے اور 3173روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 192200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 164780 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2100روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.2روپے کی کمی سے 1800.41روپے کی سطح پر آگئی۔