رونالڈو پر ریپ کیس کا مقدمہ کرنیوالی خاتون کے وکیل پر لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ عائد

لاس ویگاس: کرسیٹیانو رونالڈو پر ریپ کیس دائر کرنے والی خاتون کے وکیل پر جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں رونالڈو پر ریپ کا مقدمہ امریکی عدالت میں دائر کرنے والی خاتون کیتھرین مایورگا کے وکیل کو مقامی عدالت نے 3 لاکھ 35 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

امریکی جج نے حکم دیا کہ کیتھرین مایورگا کے وکیل لیسلی اسٹوول کو ذاتی طور پر رونالڈو کو نقد رقم دینا ہوگی، عدالت کا کہنا ہے کہ پرتگالی فٹبالر کو بدنامی سے بچنے اور بلیک میلنگ کے ذریعے خاتون کو 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر دلوائے گئے۔

قبل ازیں رونالڈو نے اگست 2022 میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ریپ الزام لگانے والی سابق ماڈل کو خاموش رہنے کیلئے لاکھوں ڈالرز ادا کیے تھے۔
دوسری جانب کیس سامنے آنے کے بعد بھی رونالڈو نے کیتھرین مایورگا کیساتھ ریپ کرنے کی تردید کی تھی۔

مایورگا نے دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو نے 2010 میں اسے 275,000 پاؤنڈ ادا کیے تھے تاکہ وہ اس واقعے کے بارے میں بات نہ کریں اور مجرمانہ الزامات کی پیروی کو روک دیں۔

پرتگالی فٹبالر نے عدالت سے اپیل بھی کی تھی کہ چوں کہ انہوں نے ریپ الزامات کو سامنے نہ لانے سے متعلق باہمی رضامندی کا معاہدہ کیا اور اس لیے انہوں نے خطیر رقم بھی ادا کی، اس لیے ان کے خلاف دائر کیس کو خارج کردیا جائے۔

مایورگا نے 2010 میں جو ریپ کا مقدمہ دائر کروایا تھا، اس میں انہوں نے رونالڈو کو نامزد نہیں تھا جبکہ ستمبر 2018 میں اسی مقدمے کو بنیاد بنا کر عدالت میں کیس دائر کیا تو فٹ بالر کا نام شامل تھا۔