پی ایس ایل 8: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر

پشاور : ایچ بی  ایل  پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے  سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی  کو  پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر  پشاور زلمی کے اکاؤنٹ سے سیزن 8 کیلئے پشاور زلمی کے اینتھم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ 

پشاور زلمی کے اینتھم میں  پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا ہے جس میں حمزہ علی عباسی بھی موجود ہیں۔

حمزہ علی عباسی بھی پی ایس ایل8  کے لیے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔