پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

کرایوں میں اضافے کے بعد کراچی سے حیدرآباد جانے والی وین کا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد 500 روپے ہوگیا ہے، کراچی سے سکھر جانے والی وین کا کرایہ 1200 سے بڑھ کر 1600 تک جا پہنچا ہے۔

کراچی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 20 سے 25 فی فیصد اضافہ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کرائے میں 1000 روپےتک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پشاور جانے والی گاڑیوں کا کرایہ 1500 روپے اضافے کے بعد ساڑھے 6 ہزار پر پہنچ گیا ہے۔