جاوید میانداد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد کو ناساز طبعیت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈری کرکٹر کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کیا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو موٹروے پولیس کراچی کے تحت ٹول پلازہ پر تقریب میں شرکت کرنا تھی۔