نجم سیٹھی کو د ہشتگردی اور پی ایس ایل سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو شدید تنقید پر اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔

 کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے انعقاد کا خدشات کے بادل چھاگئے ہیں۔

ایسے وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کی ۔

اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مختلف معاہدے توڑنے پر پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کا اعلان کیا تھا، پی ایس ایل کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، یہ جاری رہے گا۔

نجم سیٹھی کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور پھر انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔

نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹ ہٹا دینے کے باوجود تنقید کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

سائرہ حیات نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نجم سیٹھی کیا آپ سنجیدہ ہیں ؟ کیا آپ ہوش ہیں؟، یہ ایسا ہی جیسے روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ آپ کو پاکستان کی صورتحال سے زیادہ پی ایس ایل 8 کی فکر ہے۔

بیرسٹر عائشہ منیر نے لکھا کہ نجم سیٹھی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ نجم سیٹھی کی نظر میں کرکٹ پہلے اور پھر ملک ہے۔

شعیب قدیر نے لکھا ہے کہ ایسی ٹویٹ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے تھی۔