یوٹیلیٹی اسٹورزپر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

منی بجٹ کے اثرات سامنے آنے لگے، یوٹیلیٹی اسٹورپر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزپرکمپنیوں کی مصنوعات مہنگی ہوگئی ہیں۔خشک دودھ،ڈیٹرجنٹ سمیت دیگرمصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔  متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں، قیمتوں میں اضافےکا اطلاق فوری طور پر لاگو  ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خشک دودھ کاایک کلوکاپیک 100 روپے اضافےکیساتھ 1435 روپےپرپہنچ گیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی ڈیٹرجنٹ ایک کلوکا60روپےاضافےسے595روپےپرپہنچ گیا ہے۔ آدھاکلوکاڈیٹرجنٹ 29روپےاضافےسے297روپےپرپہنچ گیا ہے۔ شیمپوکی 180ملی لیٹرکی بوتل 24روپےاضافےسے295روپےپرپہنچ گئی ہے۔  650 ملی لیٹر شیمپوکی قیمت میں 210 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے آئل کی فی لیٹر قیمت 1170 روپےکر دی گئی ہے۔ بچوں کے 800 گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820 روپے تک بڑھا کر 4 ہزار 445 روپےکر دی گئی ہے۔

330 گرام سیریل 450 روپے تک مہنگا ہوکر 1198 روپے ہوگیا ہے، ایک لیٹر فروٹ جوس 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے،  336 گرام نوڈلز 60 روپے تک مہنگی ہوکر 425 روپے کی ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 800 گرام کیچپ کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 59 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، 130 گرام صابن 30 روپے، ہینڈ واش 21 روپے، ٹوائلٹ رول 10 روپے، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر باڈی واش،گارلک ساس، چکن، چیز نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔