فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

پیر (20 فروری ) کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1844 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیر کے روز صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 467 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام 2130 روپے فی تولہ اور 1816 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔