فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپےکا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود  پاکستان میں مہنگا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستاہونے کے بعد 1832 ڈالر فی اونس  تک پہنچ گیا ہے ، جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ 

سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کےبعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گیا  ہے، دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا  ہے،اور ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔