پاکستان میں خواتین کیلئے 3۔7ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں، عالمی بینک

 اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کیلئے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ 

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریبا 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے مزیدکہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔