ندا ڈار سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن  گئیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ بنادیا۔

ندا ڈار ویمن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن  گئیں۔

ندا ڈار نے آج انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی اسپنر نے ویمن ٹی ٹوئنٹیز میں مجموعی 126 وکٹیں حاصل کرلیں۔

ویسٹ انڈیز کی بولر نے 125 جبکہ آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 122 وکٹیں حاصل کی ہیں۔