سٹاک ایکسچینج کو 2 کاروباری شعبوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج تجارتی سہولیات کی فراہمی اور رئیل اسٹیٹ اثاثہ جات سے متعلق اپنے بنیادی کاروباری معاملات کو علیحدہ کرنے کے عمل میں تیزی لائی ہے تاکہ دونوں شعبہ جات پر بہتر توجہ دی جاسکے اور آمدنی کو بڑھایا جاسکے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 2 کاروباری شعبوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز نے پاکستان فنانشل سینٹر سے معاملات کے ضمن میں منظوری دی ہے کہ دونوں شعبہ جات کو علیحدہ کردیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا فنانشل سینٹر رئیل اسٹیٹ کے معاملات دیکھے گا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک مارکیٹ کے معاملات کو سنبھالے گا۔