صدرعارف علوی نے منی بجٹ 2023 کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ 2023 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔پیر کے روز قومی اسمبلی کا کورم نامکمل ہونے کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2023 منظور کرلیا گیا تھا۔ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 68 ارکان موجود تھے جبکہ اجلاس کے کورم کے لیے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما پر 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے لیے منی بجٹ منظور کیا ہے۔