فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں جمعرات (23 فروری) کو سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 826 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی کے باوجود ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں اضافہ دیکھا گیا۔

جمعرات کو مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 429 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب چاندی کے دام 30 روپے کمی کے بعد 2120 روپے فی تولہ ہوگئے۔