حکومت نے شرح سود 19فیصد کرنیکا فیصلہ کرلیا 

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا شرح سود دو فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ تسلیم کرلیاہے جبکہ پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، اگلے ہفتے مذاکرات مکمل ہونے کا قومی امکان ہے۔

 حکام وزار ت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان سے مذاکرات کا معاملہ پر گزشتہ رات دیر گئے تک مذاکرات جاری رہے بالاآخر حکومت نے شرح سود دو فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔

 حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں،آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

 پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ  ہو جائے گا، پاکستان نے جون تک غیر ملکی زرِ مبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی ہے۔

 حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات چیت کر رہا ہے تاہم مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی  معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔