قومی کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذکیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

 7 رکنی کمیٹی کے ٹی او آرز میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔

 وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، رانا تنویر حسین، امین الحق، اعظم نذیر تارڑ، طارق بشیر چیمہ، قمر زمان کائرہ اور ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔ 

پرنسپل اکانٹنگ آفیسر اپنی تجاویز بشمول کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز مذکورہ کمیٹی کو پیش کریں گے۔

 کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی ٹائم لائنز 27 فروری تک مکمل ہوجائیں گی۔