نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دےدی

نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیپرا نے موقف سننے کے بعد بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر9 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔