ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  1.58 روپے اضافے کے بعد 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 259.92 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 267 روپے ہے۔