اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس قبل از وقت بلانے کا فیصلہ

کراچی:اسٹیٹ بینک نے 16 مارچ کو شیڈول مانیٹری پالیسی کا اجلاس قبل از وقت 2 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قبل از وقت بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ٹویٹ بھی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس دو مارچ کو ہوگا، اس سے قبل یہ اجلاس 16 مارچ کو شیڈول تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، پالیسی ریٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے.

75 سالہ تاریخ میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، دنیا کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی نے بدترین کارکردگی دکھائی، غربت بڑھ رہی ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر 30 فیصد ہے، جو 50 سال کی بلند سطح ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی نچلی سطح پر ہیں.

 غیرملکی قرضے بڑھ رہے ہیں، اور آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد متوقع ہے۔