سونےکی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا بڑا اضافہ

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک دم2700روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

بدھ (یکم مارچ) کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر اضافے کے بعد 1837 ڈالرز ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے دام میں ایک دم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

بدھ کے روز صرافہ بازاروں می ایک تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2315 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 981 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 2080 روپے فی تولہ اور 1783 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہی۔