پنجاب کے شہر چینوٹ کا 9 رکنی ڈانس گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ، ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شادیوں میں ڈھول بجانے اور ڈانس کرنیوالے چنیوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کو ڈاکوؤں نے فون پر شادی کی تقریب کیلئے بلایا ، گروپ فیصل آباد سے رحیم یارخان پہنچا اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہو گیا ۔
رحیم یارخان پہنچنے کے کچھ گھنٹوں بعد 9 رکنی گروپ کے موبائل فون بند ہو گئے ، مغویوں میں کم عمر لڑکا بھی شامل ہے ۔ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا ہے