حکومت نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا 

اسلا م آباد: وزارت خزانہ نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں وزارت سے جاری بیان کے مطابق جون 2024تک نئی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جون 2024 تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔سرکاری اجلاسوں اور میٹنگز میں سنگل ڈش کی اجازت ہوگی۔حکومتی میٹنگز میں چائے اور بسکٹس کی اجازت ہوگی۔

سالانہ بنیادوں پر وزارتوں اور ڈویژن کے جاری اخراجات پر 15 فیصد کی کٹوتی ہوگی، وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خارجہ اور ڈپلومیٹک مشنز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔